حیدرآباد۔3۔فروری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مدن لال نے
الزام لگایا کہ بی جے پی نے دہلی میں زیر اقتدار عام آدمی پارٹی کی حکومت
گرانے کے لئے 20کروڑ روپئے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی
کے لیڈر ارون جیٹلی اور اس پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر
مودی کے
قریبی افراد نے انہیں یہ پیشکش کی ہے۔ تاہم آپ کے رکن اسمبلی کے اس الزام
سے چراغ پا بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ آپ گھٹیا سیاست پر اتر آئی
ہے۔ آپ کے رکن اسمبلی نے کہا کہ دس دن قبل انہیں نریندر مودی کے حامیوں نے
آپ کے نو ارکان اسمبلی کے استعفی کے ذریعہ اس بات کی پیشکش کی ہے۔